Brailvi Books

عاشق اکبر
48 - 64
بروزِ مَحشَر مزاراتِ منوَّر سے باہَر آنے کا حسین منظر
	دعوتِ اِسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطْبُوعہ561 صَفَحَات پر مُشْتَمِل کتاب ’’ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ‘‘صَفْحَہ61 پر امامِ اہلسنّت، مجدِّدِ دین وملّت الحاج الحافظ القاری شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحمٰن بیان فرماتے ہیں : ایک مرتبہ حضور اَقدسصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے داہنے (یعنی سیدھے)دستِ اَقدس میں  حضرتِ صِدِّیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کا ہاتھ لیا اور بائیں (یعنی الٹے) دستِ مُبارَک میں  حضرتِ عمررضی اللہ تعالٰی عنہکا ہاتھ لیااور فرمایا : ھٰکَذَا نُبْعَثُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِیعنی ہم قِیامت کے روز یوں  ہی اٹھائے جائیں  گے ۔	( تِرمِذی ج۵ ص۳۷۸ حدیث۳۶۸۹،تاریخ دمشق  ج۲۱ص۲۹۷) 
محبوبِ ربِّ عرش ہے اس سَبز قُبّے میں
پہلو میں  جلوہ گاہ عتیق و عُمر کی ہے (حدائقِ بخشِش شریف)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  	                 صلَّی اللہُ تَعَالٰی علٰی مُحَمَّد
راہِ خدا میں  آنے والی مشکِلات کا سامنا کیجئے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے رَہبرحضرتِ سیِّدُنا صدِّیقِ اَکبررضی اللہ تعالٰی عنہ یقینا عاشقِ اَکبر ہیں ، آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنے عشق کا اِظہار عَمَل و کِردار سے کیا اور جب عشق کی راہ، پُرخار اورسخت دُشوار گزار ہوئی تب بھی آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ جذبۂ عشقِ شَہَنْشاہِ ابرار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سرشار رہے ، خطیبِ اوّل کا شرف پاتے ہوئے دینِ اِسلام کی خاطرشدید مارپڑنے کے باوُجود آپ رضی اللہ تعالٰی عنہکے پائے