واٰلہٖ وسلَّمکی وَفات کا نُمونہ ہے، پیر کے دن میں حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی وَفات اور پیر کا دن گزار کر شب میں حضرت صِدّیقرضی اللہ تعالٰی عنہ کی وفات۔ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی وَفات کے دن شب کو چَراغ میں تیل نہ تھا، حضرت ِصِدّیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی وَفات کے وقت گھر میں کفن کے لیے پیسے نہ تھے۔ یہ ہے فنا۔
(مراٰۃ المناجیح ج۸،ص۲۹۵ ضیاء القراٰن پبلی کیشنز مرکز الاولیاء لاہور)
اِمامِ عشق ومحبت، یارِ ماہِ رِسالت حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اَکبررضی اللہ تعالٰی عنہ کی سَفَرِ ہجرت کی بے مثال اُلفت وعقیدت کو سراہَتے ہوئے اعلیٰ حضرت ،عظیم ُ البَرَکَترحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں
صِدِّیق بلکہ غار میں جاں اُس پہ دے چکے اور حفظِ جاں تو جان فُروضِ غُرَر کی ہے
ہاں ! تونے اِن کو جان، اُنہیں پھیر دی نماز پر وہ تو کر چکے تھے جو کرنی بَشَر کی ہے
ثابِت ہوا کہ جُملہ فرائض فُروع ہیں اَصلُ الْاُصُوْل بندَگی اُس تاجوَر کی ہے (حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تَعَالٰی علٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ حضرات نے رسولِ انور، محبوبِ ربِّ اکبرصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّماورمحبوبِ حبیب ِ داور،عاشقِ اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے آخِرت کے سَفَرمیں مُوافَقت مُلاحَظہ فرمائی کہ شاہِ ِجُودونَوال صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے گھر بوقتِ وِصال چراغ میں تیل نہ تھا آپصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جانِثارصدِّیق خوش