Brailvi Books

عاشق اکبر
14 - 64
ہیں  مجھے تین چیزیں  پسند ہیں :اَلنَّظْرُ اِلَیْکَ وَاِنْفَاقُ مَالِیْ عَلَیْکَ وَالْجُلُوْسُ بَیْنَ یَدَیْکَ یعنی (۱)آپصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے چہرۂ پُراَنوار کا دیدارکرتے رہنا(۲) آپصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر اپنامال خرچ کرنا اور(۳) آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہ میں  حاضِر رہنا۔(تفسیر روح البیان ج۶ص۲۶۴) 
مرے تو آپ ہی سب کچھ ہیں  رحمتِ عالَم    میں  جی رہا ہوں  زمانے میں  آپ ہی کے لئے
تمہاری  یاد کو   کیسے   نہ  زندَگی  سمجھوں      یہی  تو  ایک سہارا  ہے  زندَگی  کے  لئے
تینوں  آرزوئیں  بر آئیں 	
	اللہ داوَرعَزَّوَجَلَّنے حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اَکبر  رضی اللہ تعالٰی عنہ کی یہ تینوں  خواہشیں حُبِّ رسولِ انورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے پوری فرما دیں  {۱} آپ   رضی اللہ تعالٰی عنہ کو سَفَر وحَضَر میں  رَفاقت ِ حبیبصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نصیب رہی،یہاں  تک کہ غارِ ثور کی تنہائی میں  آپ   رضی اللہ تعالٰی عنہکے سوا کوئی اور زِیارت سے مُشَرَّف ہونے والا نہ تھا {۲} اِسی طرح مالی قربانی کی سعادت اِس کثرت سے نصیب ہوئی کہ اپنا سارا مال وسامان سرکارِ دو جہاں صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کے قدموں  پرقربان کر دیا اور{۳}  مزارِ پُر اَنوار میں  بھی اپنی دائمی رَفاقت وقُربت عنایت فرمائی۔

محمد ہے متاعِ  عالَمِ  اِیجاد  سے پیارا
پِدر  مادرسے مال و جان سے اَولاد سے پیارا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !	  صلَّی اللہُ تَعَالٰی علٰی مُحَمَّد