ظلم کا انجام |
ہوگا! نیز قیامت کا مُعامَلہ ابھی باقی ہے۔ آج بھی ڈاکوعُموماً مال کے لالچ میں قتل بھی کر ڈالتے ہیں۔ یاد رکھئے! قتلِ ناحَق انتِہائی بھیانک جُرم ہے۔
اَوندھے منہ جہنَّم میں
حضرتِ سیِّدُنا محمد بن عیسٰی ترمِذی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی اپنے مشہور مجموعۂ احادیثِ '' تِرمِذی'' میں حضراتِ سیِّدَینا ابوسعید خُدری و ابوہُریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے نَقل کرتے ہیں:''اگرتمام آسمان و زمین والے ایک مسلمان کا خون کرنے میں شریک ہوجائیں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ان سبھوں کو منہ کے بل اَوندھا کرکے جہنَّم میں ڈال دے گا۔''
(سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج۳ ص۱۰۰حدیث ۱۴۰۳ دارالفکر بیروت )
آگ کی بَیڑیاں
لوگوں کا مال ناحق دبالینے والوں، ڈکیتیاں کرنے والوں، چٹّھیاں بھیج کر رقموں کا مطالبہ کرنے والوں کو خوب غور کر لینا چاہئے کہ آج جو مالِ حرام بآسانی گلے سے نیچے اترتا ہوا محسوس ہورہا ہے وہ بروزِ قیامت کہیں سخت مصیبت