ظلم کا انجام |
میں نہ ڈالدے۔ سنو! سنو! حضرت سیِّدُنا فقیہ اَبُوالَّلیث سَمرقندی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی ''قُرَّۃُ الْعُیُوْن'' میں نقل کرتے ہیں :بے شک پُلْصراط (پُل۔صِراط)پر آگ کی بَیڑیاں ہیں،جس نے حرام کا ایک درہم بھی لیا اُس کے پاؤں میں آگ کی بَیڑیاں ڈالی جائیں گی،جس کے سبب اِسے پُلْصراط پرگزرنا دشوار ہو جائیگا ، یہاں تک کہ اُس درھم کا مالک اِس کی نیکیوں میں سے اِس کا بدلہ نہ لے لے اگر اِس کے پاس نیکیاں نہیں ہوں گی تو وہ اُس کے گناہوں کا بوجھ بھی اُٹھائے گا اور جہنَّم میں گر پڑیگا۔
(قُرَّۃُ العُیُون و معہ الروض الفائق ص۳۹۲ کوئٹہ)
مُفلِس کون؟
حضرتِ سیِّدُنامُسلِم بن حَجّاج قُشَیری علیہ ر حمۃ اللہِ القوی اپنے مشہور مجموعۂ حدیث ''صَحِیْح مُسْلِم'' میں نَقل کرتے ہیں: سرکار ِنامدار، مدینے کے تاجدار ، رسولوں کے سالار، نبیوں کے سردار، ہم غریبوں کے غمگسار، ہم بیکسوں کے مددگار، شفیعِ روزشُمار جنابِ احمد مختار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے