ترکیب بنا لیجئے ان کو راضی کرلیجئے اورجو جو غائب ہیں یافوت ہوچکے ہیں یا جن کے بارے میں یاد ہی نہیں کہ وہ کون کون لوگ ہیں تو ہر نماز کے بعد اُن کیلئے دعائے مغفِرت کیجئے، مَثَلًا ہر نماز کے بعد اس طرح کہنے کامعمول بنا لیجئے: ''یااللہ عَزَّوَجَلَّ میری اور آج تک میں نے جن جن مسلمانوں کی حق تلفی کی ہے ان سب کی مغفرت فرما۔'' اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت بَہُت بڑی ہے ،مایوس نہ ہوں،''نیّت صاف منزِل آسان۔'' اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی ندامت رنگ لائے گی اورمیٹھے میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے حُقُوقُ العباد کی مُعافی کے اَسباب بھی کرم ِخدا وندی عَزَّوَجَلَّ سے ہوجائیں گے ۔ چُنانچِہ