Brailvi Books

ظلم کا انجام
55 - 62
 چوری کی،جس کامال لوٹا ان سب کو ان کے اَموال لوٹانے ضَروری ہیں،یا ان سے مُہلَت لے یا معاف کروالے اور جو تکلیف پہنچی اس کی بھی مُعافی مانگے۔اگروہ شخص فوت ہوگیا ہے تو وارِثوں کو دے اگر کوئی وارِث نہ ہو تو اُتنی رقم صَدَقہ کرے۔ اگر لوگوں کا مال دبایا ہے مگر یہ یاد نہیں کہ کس کس کا مال ناحق لیاہے تب بھی اُتنی رقم صَدَقہ کرے یعنی مساکین کودیدے ۔صَدَقہ کردینے کے بعد بھی اگر اہلِ حق نے مطالَبہ کردیا تو اُس کو دینا پڑیگا۔
جو یاد نہیں ان سے کس طرح معاف کروائیں؟
    جو اسلامی بھائی حُقُوقُ العباد کے مُعامَلے میں خوفزدہ ہیں اور اب سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ ہم نے تو نہ جانے کتنوں کی حق تَلفیاں کی ہیں اور کتنوں ہی کادل دُکھا یا ہے، اب ہم کس کس کو کہاں کہاں تلاش کریں! توایسوں کی خدمتوں میں عرض ہے کہ جن جن کی دل آزاری وغیرہ کی ہے ان میں سے جتنوں سے رابِطہ ممکن ہے ان سے مل کریا فون پر یا تحریری طور پر رابطہ کر کے مُعافی تَلافی کی
Flag Counter