Brailvi Books

ظلم کا انجام
53 - 62
نقصان پہنچا ہو وہ چاہے تو بدلہ لے لے یا مجھے مُعاف کردے ،اگرکسی کا مجھ پر قرض آتا ہو توبے شک وُصول کرلے اگرلینانہیں چاہتا تو مُعافی سے نواز دے ۔ جو میرا قرض دار ہے میں اپنی ذاتی رقمیں اُس کو مُعاف کرتا ہوں۔اے  اللہ عزوجل! میرے سبب سے کسی مسلمان کو عذاب نہ کرنا۔ میں نے ہر مسلمان کواپنے اگلے پچھلے حقوق مُعاف کئے چاہے جس نے میری دل آزاری کی یا آئندہ کریگا، مجھے مارا یا آئندہ مارے گا، میری جان لینے کی کوشش کی یا آئندہ کریگا یا کہ شہید کر ڈالے گا میرے حقوق کے تعلق سے میری طرف سے ہر مسلمان کیلئے عام مُعافی کا اعلان ہے۔ اے میرے پیارے پیارے اﷲ! تُو مجھ عاجِز و مسکین بندے کے اگلے پچھلے گناہ مُعاف فرما کر مجھے بے حساب بخش دے۔
صدقہ پیارے کی حیا کا کہ نہ لے مجھ سے حساب

بخش بےپوچھے لَجائے کو لَجانا کیا ہے
     سب اسلامی بھائی جو اس وَقت بینَ الاقوامی تین روزہ اجتماع میں جمع
Flag Counter