| ظلم کا انجام |
قدموں میں گر کر، اپنے عزیزوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر، اپنے ماتَحتوں کے پاؤں پکڑ کر اپنے اسلامی بھائیوں اور دوستوں سے گِڑگِڑا کر، ان کے آگے خود کو ذلیل کرکے آج دنیا میں مُعافی مانگ کرآخِرت کی عزّت حاصِل کرنے کی سعی فرما لیجئے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں :
مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ اللہ
یعنی جو اللہ عزوجل کیلئے عاجِزی کرتا ہے اللہ عزوجل اس کو بلندی عطا فرماتاہے۔
(شُعَبُ الایمان ج۶ ص۲۹۷ حدیث ۸۲۲۹دار الکتب العلمیۃ بیروت)
سب ایک دوسرے سیمُعافی مانگ لیجئے اور سب ایک دوسرے کو مُعاف بھی کر دیجئے ۔
میں نے مُعاف کیا
جس کے ساتھ لوگ زيادہ مُنسلِک ہوتے ہیں اس سے بندوں کی حق تلفیوں کے صُدور کا اِمکان بھی زيادہ ہوتا ہے۔مجھ سگِ مدینہ عفی عنہ سے وابَستگان کی تعداد بھی بَہُت زيادہ ہے،آہ! نہ جانے کتنوں کا مجھ سے دل دُکھ جاتا ہوگا!! میں ہاتھ جوڑ کر عرض کرتا ہوں: میری ذات سے کسی کی جان، مال یا آبروکو