Brailvi Books

ظلم کا انجام
50 - 62
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: قِیامت کے روزلوگوں کا مذاق اڑانے والے کے سامنے جنَّت کاایک دروازہ کھولا جائے گا اور کہا جائے گا کہ آؤ !آؤ! تو وہ بَہُت ہی بے چینی اورغم میں ڈوبا ہوا اُس دورازے کے سامنے آئے گا مگر جیسے ہی دروازے کے پاس پہنچے گا وہ دروازہ بند ہوجائے گا۔پھر جنَّت کا ایک دوسرا دروازہ کھلے گا اور اس کو پکارا جائیگا کہ آؤ !چُنانچِہ یہ بے چَینی اور رنج وغم میں ڈوبا ہوا اُس دروازے کے پاس جائے گا تووہ دروازہ بھی بندہوجائے گا ۔اِسی طرح اس کےساتھ مُعامَلہ ہوتا رہے گایہاں تک کہ جب دروازہ کھلے گا اورپُکار پڑے گی تو وہ نہیں جائے گا۔
(کتابُ الصَّمت مع موسُوعَہ امام ابنِ اَبِی الدُّنیا ، ج ۷ص۱۸۳۔۱۸۴ رقم۲۸۷)
مُعافی مانگ لیجئے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سب گھبرا کر  اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں رُجُوع کرلیجئے، سچی توبہ کرلیجئے اور ٹھہرئے! بندوں کی حق تلفی کے مُعامَلے میں
Flag Counter