| ظلم کا انجام |
فرمایئے نیز مَدَنی قافِلوں میں سنّتوں بھرا سفر کرتے رہئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حُقُوقُ العِباد کے بارے میں معلومات کےساتھ ساتھ اِحتیاط کا جذبہ بھی پیدا ہو گااور جب اِحتیاط کریں گے تو اِن شاءَ اللہُ الرَّحمٰن عَزَّوَجَلَّ جنَّت کا راستہ آسان ہو جائے گا۔
ظالم کے مختلف انداز کی نشاندہی
مسلمانوں کو ستانے والوں، لوگوں کے دل دُکھانے والوں، لوگوں کے بُرے نام رکھنے والوں، لوگوں پرپھبتیاں کسنے والوں ،لوگوں کی نقلیں اتارنے والوں، اورلوگوں کا مذاق اُڑانے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ ہے ،سنو!سنو!ربِّ کائنات عزوجل پارہ 26سورۃُ الحُجُرات آیت نمبر11 میں ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا یَسْخَرْ قَوۡمٌ مِّنۡ قَوْمٍ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنُوۡا خَیۡرًا مِّنْھُمْ وَلَا نِسَآءٌ مِّنۡ نِّسَآءٍ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُنَّ خَیۡرًا مِّنْہُنَّ ۚ وَلَا تَلْمِزُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالْاَلْقَابِ ؕ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوۡقُ بَعْدَ الْاِیۡمَانِ ۚ وَمَنۡ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۱۱﴾