یادرکھئے! بندوں کے حُقُوق کے مُعامَلے میں والِدَین کا مُعامَلہ سرِفہرست ہے اس کی تفصیلی معلومات مکتبۃ المدینہ کاجاری کردہ بیان کا آڈیو کیسٹ ''ماں با پ کو ستانا حرام ہے'' اور نگرانِ شوریٰ کی VCD'' ماں باپ کے حُقُوق'' سماعت فرمایئے۔اسی طرح اولاد کے حُقُوق،میاں بیوی کے حُقُوق،قرابت داروں کے حُقُوق،پڑوسیوں کے حقوق وغیرہ جو ہیں وہ عام بندوں کے حُقُوق سے زيادہ اَھَمِّیَّت رکھتے ہیں۔یہ سارے حُقُوق اس مختصر سے بیان میں نہیں سیکھے جا سکتے اس کیلئے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ان تین رسائل(۱) والِدَین ،زوجین اور اساتِذہ کے حُقُوق(۲) حُقُوقُ العِباد کیسے مُعاف ہوں اور(۳)اولاد کے حُقُوق کا مُطالَعہ