Brailvi Books

ظلم کا انجام
45 - 62
قبروں سے اٹھیں گے کانپ جائیں گے یہاں تک کہ خدائے اَحکَمُ الحاکمِین جَلَّ جَلَالُہٗ لوگوں کے سامنے جو بھی فیصلہ فرمائے۔      (قُرَّۃُ العُیُون ص۳۹۲)
گناہوں کے مریضوں کا علاج کرنے والوں کیلئے مَدَنی پھول
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بات چلی تھی مسلمانوں کا غم کھانے کی اور ہمارے بُزُرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی مسلمانوں کے گناہوں کے سبب ہونے والے ہولناک عذاب کیمُتَعَلِّق غور کر کے ان پر رحم کرتے،ان کیلئے غمگین ہوتے اور ان کی اصلاح کیلئے کُڑھتے تھے۔ ہمیں بھی مسلمانوں کی ہمدردی اور غمگساری کرنی چاہئے ،ان کی اِصلاح کیلئے ہر دم کوشاں رہناچاہئے اوراس میں حوصلہ بڑا رکھنا اور حکمتِ عملی سے کام لینا چاہئے ۔اس ضمن میں ہمیں ڈاکٹر کے طریقِ کار سے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے جیسا کہ کڑوی دوا اور انجکشن وغیرہ کے سبب مریض اگر ڈاکٹر سے کتراتا بھی ہے تب بھی ڈاکٹر اس سے نفرت نہیں بلکہ پیار ہی سے پیش آتا ہے اسی طرح  گناہوں کا مریض چاہے ہمارامذاق اُڑائے،خواہ
Flag Counter