Brailvi Books

ظلم کا انجام
4 - 62
ظالم کو مُہلَت ملتی ہے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے؟ ظلم کا انجام کس قدر بھیانک ہے۔ حضرت سیِّدُنا شیخ محمد بن اسمٰعیل بخاری علیہ ر حمۃ الباری ''صَحِیح بُخاری'' میں نقل کرتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: بے شک   اللہ عَزَّوَجَلَّ ظالم کومُہلَت دیتاہے یہاں تک کہ جب اس کو اپنی پکڑ میں لیتا ہے تو پھراس کو نہیں چھوڑتا۔ یہ فرما کر سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے پارہ 12 سورۂ  ہُود کی آیت 102تلاوت فرمائی:
 وَکَذٰلِکَ اَخْذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰی وَہِیَ ظَالِمَۃٌ ؕ اِنَّ اَخْذَہٗۤ اَلِیۡمٌ شَدِیۡدٌ ﴿۱۰۲﴾
ترجَمۂ کنزالایمان: اور ایسی ہی پکڑ ہے تیرے رب(عزوجل) کی جب بستیوں کو پکڑتا ہے ان کے ظلم پر۔ بے شک اس کی پکڑ دردناک کرّی ہے۔
Flag Counter