Brailvi Books

ظلم کا انجام
38 - 62
ہے؟فرمایا: بربادیئ ایمان کے تین اسباب ہيں:(1) ایمان کی نعمت پر شکر نہ کرناـ(2)ایمان ضائِع ہونے کا خوف نہ رکھنا (3)مسلمان پر ظلم کرنا۔
                     (تَنْبِیْہُ الغافِلِین ص۲۰۴)
خود کو کسی کا ''غلام'' کہنا کیسا؟
ہمارے بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المبین نےحُقُوق العِباد کے معاملہ میں احتیاط کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ چُنانچِہ امامِ اعظم، فقیہِ اَفْخَم حضرت سیِّدُنا امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے مشہور شاگرد قاضی القُضاۃ یعنی (CHIEF JUSTICE) حضرتِ سیِّدُنا امام ابویوسف رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے خلیفہ ہارونُ الرشید عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ المجید کے مُعتَمَد(یعنی قابلِ اعتِماد) وزیر فضل بن ربیع کی گواہی قَبول کرنے سے انکار کردیا۔ خلیفہ ہارونُ الرشیدعَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ المجیدنے جب گواہی قَبول نہ کرنے کاسبب دریافت کیا تو فرمایا: ایک بار میں نے خود اپنے کانوں سے سنا کہ وہ آپ سے کہہ رہا تھا: ''میں آپ کا غلام
Flag Counter