Brailvi Books

ظلم کا انجام
37 - 62
قاصِد ان کی تلاش میں اِدھرآ نکلا اور انہیں اس طرح سوتا دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کیایِہی وہ شخص ہے جس سے ساری دنیا لزرہ بَراَندام ہے! پھر وہ بول اٹھا: اے عمر! آپ عدل کرتے ہیں، حُقُوق العِباد کا خیال رکھتے ہیں تو  آپ کو پتّھروں پر بھی نیند آجاتی ہے اور ہمارے بادشاہ ظلم کرتے ہیں بندوں کے حُقُوق پامال کرتے ہیں لہٰذا انہیں مَخمَلِیں بستروں پر بھی نیند نہیں آتی۔  اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
بُرے خاتِمے کے اسباب
    ظُلم کی نحوست بھی تودیکھئے ''شاہِ غسّان ''کا ایمان ہی برباد ہوگیا! حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر وَرّاق رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''بندوں پر ظلم کرنا اکثر سلبِ ایمان کا سبب بن جاتاہے۔''حضرت سیِّدُنا ابو القاسم حکیم رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ سے کسی نے پوچھا :کوئی ایسا گناہ بھی ہے جو بندے کو ایمان سے محروم کردیتا
Flag Counter