Brailvi Books

ظلم کا انجام
32 - 62
کرلی تاکہ انہیں خوشبو نہ پہنچے جب لوگوں نے یہ بات محسوس کی تو آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : خوشبو سونگھنا ہی تو اس کانَفع ہے۔ (چُونکہ میرے سامنے اس وَقت وافِر مقدار میں مُشک موجودہے لہٰذا اس کی خوشبو بھی زیادہ آ رہی ہے اور میں اتنی زیادہ خوشبو سونگھ کر دیگر مسلمانوں کے مقابلے میں زائدنَفع حاصِل کرنا نہیں چاہتا)
(اِحیاءُ العلوم ج۲ ص۱۲۱، قُوتُ القلوب ج ۲ص۵۳۳ )
  اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
 ٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
چَراغ بُجھادیا!
    ''کیمیائے سعادت ''میں ہے:ایک بُزُرگ رات کے وقت کسی مریض کے سِرہانے تشریف فرما تھے، قضائے الٰہی عزوجل سے وہ بیمار فوت ہوگیا ،قربان جائیے ان بُزُرگ کی مَدَنی سوچ پر کہ اُنہوں نے فوراً چَراغ گُل کردیا اور فرمایا:''اب اس چَراغ کے تیل میں وارِثوں کا حق بھی شامِل ہوگیاہے۔''
(کیمیائے سعادت ج۱ ص۳۴۷)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
 اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Flag Counter