اللہ کے مَحبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ ہدایت نشان ہے: (کامل) مسلمان وہ ہے جس کی زَبان اور ہاتھ سے مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے اور (کامل) مُہاجِر وہ ہے جو اس چیز کو چھوڑ دے جس سے اﷲ تعالیٰ نے مَنع فرمایا ہے۔
(صَحِیحُ البُخارِیّ ج۱ ص۱۵ حدیث ۱۰)
اس حدیثِ پاک کے تَحتمُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں کہ ''کامل مسلمان وہ ہے جولُغَۃً شرعاً ہر طرح مسلمان ہو (اور) مومن وہ ہے جو کسی مسلمان کی غیبت نہ کرے، گالی، طعنہ، چغلی وغیرہ نہ کرے، کسی کو نہ مارے پیٹے، نہ اس کے خلاف کچھ تحریر کرے۔''