Brailvi Books

ظلم کا انجام
23 - 62
تعلیم دی ہے اس کی ایک رقّت انگیز جھلک مُلاحَظہ فرمایئے ۔ چُنانچِہ ہمارے جان سے بھی پیارے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے وفات ظاہِری کے وقت اجتماعِ عام میں اعلان فرمایا:'' اگر میرے ذمّے کسی کا قرض آتا ہو ، اگر میں نے کسی کی جان ومال اور آبرو کو صدمہ پہنچایا ہو تو میری جان ومال اور آبرو حاضِر ہے ،'' اِس دنیا میں بدلہ لے لے ۔'' تم میں سے کوئی یہ اندیشہ نہ کرے کہ اگر کسی نے مجھ سے بدلہ لیا تو میں ناراض ہوجاؤں گایہ میری شان نہیں ۔مجھے یہ اَمر بَہُت پسند ہے کہ اگر کسی کا حق میرے ذِمّے ہے تو وہ مجھ سے وُصُول کر لے یا مجھے مُعاف کردے ۔پھرفرمایا:اے لوگو! جس شخص پر کوئی حق ہو اسے چاہئے کہ وہ ادا کرے اور یہ خیال نہ کرے کہ رُسوائی ہوگی اس لیے کہ دنیا کی رُسوائی آخِرت کی رُسوائی سے بَہُت آسان ہے۔
(تاریخ دِمشق لابن عساکِر ج ۴۸ ص ۳۲۳ مُلَخَّصاً)
میں نے تیرا کان مروڑ اتھا
    حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے ایک غلام سے فرمایا :
Flag Counter