Brailvi Books

ظلم کا انجام
22 - 62
جنَّت میں گھومنے والا
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مسلمان کو ایذاء دینا مسلمان کا کام نہیں بلکہ اسکا کام تویہ ہے کہ مسلمان سے اِیذاء دینے والی چیزیں دُور کرے۔ سیِّدُنا امام مُسلِم بن حَجّاج قُشَیریعلیہ ر حمۃ اللہِ القوی صَحِيح مُسْلِم میں نقل کرتے ہیں: تاجدار ِمدینہ، قرارِ قلب و سینہ، فیض گنجینہ، صاحِبِ مُعطَّر پسینہ ،باعِث نُزُولِ سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے: ''میں نے ایک شخص کو جنَّت میں گھومتے ہوئے دیکھا کہ جدھر چاہتا ہے نکل جاتا ہے کیوں کہ اُس نے اِس دنیا میں ایک ایسے دَرَخت کو راستے سے کاٹ دیا تھا جو کہ لوگوں کو تکلیف دیتا تھا۔''
             (صَحِیح مُسلِم ص۱۴۱۰ حدیث ۲۶۱۷)
آقا صلی اﷲ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی بے اِنتِہا عاجِزی
    ہمارے پیارے اور میٹھے میٹھے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنے اُسوَئہ حَسَنہ کے ذَرِیعے ہم غلاموں کوحُقُوقُ العِباد کا خیال رکھنے کی جس حسین انداز میں
Flag Counter