Brailvi Books

ظلم کا انجام
20 - 62
ایذاء دینے والوں کے بارے میں  اللہ عَزَّوَجَلَّ پارہ22 سورۃُ الْاَحزاب آيت 57 میں ارشاد فرماتاہے:
اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَھُمْ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷﴾
ترجَمہ کنزالایمان: بے شک جو ایذاء دیتے ہیں اللہ (عزوجل) اور اس کے رسول کوان پر اللہ (عزوجل) کی لعنت ہے دنیا وآخرت میں اور اللہ (عزوجل) نے ان کیلئے ذلّت کا عذاب تیارکررکھا ہے۔
دل ہلا دینے والی خارِش
    پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اگر آپ کبھی کسی مسلمان کی بِلا جہ شرعی دل آزاری کر بیٹھے ہیں تو آپ کا چاہے اس سے کیسا ہی قریبی رشتہ ہے ، بڑے بھائی ہیں، والِد ہیں، شوہر ہیں،سُسر ہیں یا کتنے ہی بڑے رتبے کے مالک ہیں، چاہے صدر ہیں یا وزیر ہیں، استاذ ہیں یا پیرہیں، یامؤذِّن ہیں یا امام
Flag Counter