حضرت سیِّدُنا شیخ ابوطالب محمد بن علی مکی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی ''قُوْتُ الْقُلوب'' میں فرماتے ہیں: ''زیادہ تر (اپنے نہیں بلکہ) دوسروں کے گناہ ہی دوزخ میں داخِلے کا باعِث ہوں گے جو (حقوقُ العِباد تَلَف کرنے کے سبب) انسان پر ڈالدئیے جائیں گے۔ نیز بے شمار افراد(اپنی نیکیوں کے سبب نہیں بلکہ) دوسروں کی نیکیاں حاصِل کرکے جنَّت میں داخِل ہوجائیں گے۔'' (قُوتُ القُلُوب ج۲ ص ۲۹۲) ظاہرہے دوسروں کی نیکیاں حاصل کرنے والے وُہی ہوں گے جن کی دنیا میں دل آزاریاں اور حق تلفیاں ہوئی ہوں گی۔یوں بروزِ قیامت مظلوم اور دکھیارے فائدے میں رہیں گے۔