Brailvi Books

ظلم کا انجام
12 - 62
دن کو روزہ رکھتا اور رات کو جاگ کر عبادت کرتا، نہ کوئی عمدہ غذا کھاتا نہ کسی سائے کے نیچے آرام کرتا۔ اس کے انتِقال کے بعدکسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا:
ما فَعلَ اللہُ بِکَ؟
یعنی  اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ جواب دیا : '' اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میرا حساب لیا، پھر سارے گناہ بخش دیئے مگر ایک لکڑی جس سے میں نے اس کے مالک کی اجازت کے بغیر دانتوں میں خِلال کرلیا تھا (اور یہ معاملہ حقوق العباد کا تھا)اوروہ مُعاف کروانا رہ گیا تھا اسکی وجہ سے میں اب تک جنَّت سے روک دیا گیاہوں۔
  ( تَنبِیْہُ الْمُغتَرِّیْن ص۵۱ دار المعرفۃ بیروت)
گیہوں کادانہ توڑنے کا اُخروی نقصان
    میٹھیميٹھے اسلامی بھائیو! ذرا غور تو کیجئے! ایک تنکا جنَّت میں داخِلے سے مانِع (یعنی رکاوٹ)ہوگیا! اور اب معمولی لکڑی کے خِلال کی تو بات ہی کہاں ہے۔بعض لوگ دوسروں کے لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے ہڑپ کر جاتے ہیں اور ڈکار تک نہیں لیتے۔   اللہ عَزَّوَجَلَّ ہدایت عنایت فرمائے۔ امین ۔ ایک اور عبرتناک
Flag Counter