میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حِکایت میں بِغیر پوچھے دوسروں کی چیزیں ہڑپ کرجانے والوں، سبزیوں اور پھلوں کی ریڑھیوں سے چپ چاپ کچھ نہ کچھ اٹھا کر اپنی ٹوکری میں ڈال لینے والوں کیلئے عبرت ہی عبرت ہے۔ بظاہر معمولی نظر آنے والی شے بھی اگربِغیر اجازت استعمال کر ڈالی اورقِیامت کے روز پکڑے گئے تو کیا بنے گا؟چُنانچِہ حضرتِ علامہ عبدالوہّاب شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی '' تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرّین''میں نقل کرتے ہیں: مشہور تابِعی بُزُرگ حضرتِ سیِّدُنا وَہب بن مُنَبِّہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ایک اسرائیلی شخص نے اپنے پچھلے تمام گناہوں سے توبہ کی، ستَّر سال تک لگاتار اس طرح عبادت کرتا رہا کہ