Brailvi Books

ضیائے صدقات
99 - 408
بعد باقی اچھے کاموں پر خرچ کردے کیوں کہ اس کے علاوہ جو کچھ ہے وہ زہر اور آفات ہیں۔

    ہم اللہ تعالیٰ سے سلامتی اور اچھی مدد کا سوال کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے لطف و کرم سے نواز دے بے شک وہ اس پر قادر ہے۔۱؎
 اِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ مَنۡ کَانَ مُخْتَالًا فَخُوۡرَۨا ﴿ۙ۳۶﴾الَّذِیۡنَ یَبْخَلُوۡنَ وَیَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَیَکْتُمُوۡنَ مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ ؕ الآیۃ
ترجمہ کنزالایمان: بے شک اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی اترانے والا بڑائی مارنے والا جو آپ بخل کریں اور اوروں سے بخل کے لئے کہیں اور اللہ نے جو اُنہیں اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپائیں۔ (النساء:۴/۳۶۔۳۷)

    بخل یہ ہے کہ خود کھائے دوسرے کو نہ دے، شُحّ یہ ہے کہ نہ کھائے نہ کھلائے سَخَا یہ ہے کہ خود بھی کھائے اور دوسروں کو بھی کھلائے جُوْد یہ ہے کہ آپ نہ کھائے دوسروں کو کھلائے، شانِ نزول: یہ آیت یہود کے حق میں نازل ہوئی جو سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی صفت بیان کرنے میں بخل کرتے اور چھپاتے مسئلہ: اس سے معلوم ہوا کہ علم کو چھپانا مذموم ہے۔
مدینــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (إحیاء علوم الدین،کتاب ذم البخل وذم حب المال،بیان تفصیل آفات المال وفوائدہ، أما الآفات، ج۳،ص ۳۱۷۔۳۱۸)
بُخل کی مذمّت
    اللہ تعالیٰ بُخل کی مذمت فرماتا ہے:
Flag Counter