Brailvi Books

ضیائے صدقات
66 - 408
(جیلر) تک پہنچ گئی تو اس نے وہ چراغ بھی اونچا رکھواديا پھر بیٹے نے پانی ليا اور برتن کو رات بھر اپنے دل پر رکھ کر گرم کيا یہاں تک کہ پانی ميں تھوڑی سی حرارت پيدا ہوگئی تو والد نے پوچھا يہ کہاں سے گرم ہوا؟ تو بہٹے نے معاملہ بيان کيا، تو باپ نے ہاتھ اُٹھائے اور دعا کی، اے اللہ اسے جہنم کی آگ سے محفوظ رکھنا۔!؎

    ایک اور مقام پر ارشاد ہوا:
وَاُوْلُوا الۡاَرْحَامِ بَعْضُہُمْ اَوْلٰی بِبَعْضٍ فِیۡ کِتٰبِ اللہِ ؕ  الآیۃ
ترجمہ کنزالایمان : اور رشتہ والے ايک سے دوسرے زيادہ نزديک ہيں اللہ کی کتاب ميں۔ (الأنفال:۸/۷۵)

    ايک اور مقام پر ارشاد ہے:
وَالَّذِیۡنَ یَصِلُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ وَیَخَافُوۡنَ سُوۡٓءَ الۡحِسَابِ ﴿ؕ۲۱﴾
ترجمہ کنزالایمان: اور وہ کہ جوڑتے ہيں اسے جس کے جوڑنے کا اللہ نے حکم ديا اور اپنے رب سے ڈرتے اور حساب کی بُرائی سے اندیشہ رکھتے ہيں۔ (الرعد:۱۳/۲۱)

    اس آیت کی تفسیر میں فرمان ''جوڑتے ہیں جس کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا'' کے تحت صدر الافاضل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ رقم طراز ہیں، ''يعنی اللہ کی تمام کتابوں اور اُسکے کل رسولوں پر ايمان لاتے ہيں اور بعض کو مان کر بعض سے منکر ہوکر ان ميں تفریق نہيں کرتے يا يہ معنی ہيں کہ حقوق قرابت کی رعايت رکھتے ہيں اور رشتہ قطع نہيں کرتے اِسی ميں رسولِ کريم صلی اللہ تعالیٰ عليہ والہ وسلم کی قرابتيں اور ايمانی قرابتيں بھی داخل ہيں
مدینـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

!؎ (نزھۃ المجالس، باب بر الوالدين،ج۱،ص۲۶۲)
Flag Counter