ترجمہ کنزالايمان: اور جب ہم نے بنی اسرائيل سے عہد ليا کہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اور رشتہ داروں اور يتيموں اور مسکينوں سے اور لوگوں سے اچھی بات کہو۔ (البقرۃ:۲/۸۳)
''اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کا حکم فرمانے کے بعد والدين کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم ديا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ والدين کی خدمت بہت ضروری ہے والدين کے ساتھ بھلائی کے يہ معنی ہيں کہ ايسی کوئی بات نہ کہے اور ايسا کوئی کام نہ کرے جس سے انہيں ایذا ہو اور اپنے بدن و مال سے ان کی خدمت ميں دریغ نہ کرے جب انہيں ضرورت ہو ان کے پاس حاضر رہے مسئلہ: اگر والدين اپنی خدمت کے لئے نوافل چھوڑنے کا حکم ديں تو چھوڑدے اُن کی خدمت نفل سے مقدّم ہے مسئلہ: واجبات والدين کے حکم سے ترک نہيں کئے جاسکتے والدين کے ساتھ احسان کے طريقے جو احاديث سے ثابت ہيں يہ ہيں کہ تہِ دل سے ان کے ساتھ محبّت رکھے، رفتار وگفتار ميں نشست و برخاست ميں اَدب لازم جانے اُن کی شان ميں تعظيم کے لفظ کہے انکو راضی