| ضیائے صدقات |
عمر دراز اور رزق وسيع ہوتا ہے (بخاری ومسلم) ۔
حديث: سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمايا ميں اور يتيم کی سرپرستی کرنے والا ايسے قريب ہوں گے جيسے انگشت شہادت اور بیچ کی انگلی (بخاری شريف) حديث:سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمايا بيوہ اور مسکين کی امداد وخبر گيری کرنے والا مجاہد فی سبيل اللہ کے مثل ہے۔
سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمايا کہ جبريل مجھے ہمیشہ ہمسايوں کے ساتھ احسان کرنے کی تاکيد کرتے رہے اس حد تک کہ گمان ہوتا تھا کہ انکو وارث قرار ديں (بخاری ومسلم)۔۱؎
ايک اور مقام پر ارشاد ہے:اِنَّ اللہَ یَاۡمُرُ بِالْعَدْلِ وَالۡاِحْسَانِ وَ اِیۡتَآیِٔ ذِی الْقُرْبٰی وَیَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَآءِ وَالْمُنۡکَرِ وَ الْبَغْیِ ۚ
ترجمہ کنزالايمان: بیشک اللہ حکم فرماتا ہے انصاف اور نيکی اور رشتہ داروں کے دينے کا اور منع فرماتا ہے بے حيائی اور بری بات اور سرکشی سے۔ (النحل:۱۶/۹۰) آیہ کریمہ میں ''انصاف '' کی وضاحت کرتے ہوئے صدر الافاضل فرماتے ہیں،''حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمايا کہ انصاف تو يہ ہے کہ آدمی لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ کی گواہی دے اور نيکی اَور فرائض کا ادا کرنا اور آپ ہی سے ايک روايت ہے کہ انصاف شرک کا ترک کرنا اور نيکی دوسروں کے لئے وہی پسند کرنا جو اپنے لئے پسند کرتے ہو اگر وہ مومن ہو تو اُس کے برکات ايمان کی ترقی تمہيں پسند ہو اور اگر کافر ہو تو
مدینــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ ۱؎ (خزائن العرفان)