Brailvi Books

ضیائے صدقات
42 - 408
ہے اور غير اہل کے لئے ناجائز جبکہ دو سو درم قيمت کی ہوں۔ اہل وہ ہے جسے پڑھنے پڑھانے يا تصحيح کے لئے ان کتابوں کی ضرورت ہو۔ کتاب سے مراد مذہبی کتاب فقہ وتفسير وحديث ہے۔ اگر ايک کتاب کے چند نسخے ہوں تو ايک سے زائد جتنے نسخے ہوں، اگر دو سو درہم کی قيمت کے ہوں تو اس اہل کو بھی زکوٰۃ لينا ناجائز ہے۔ خواہ ايک ہی کتاب کے زائد نسخے اس قيمت کے ہوں يا متعدد کتابوں کے زائد نسخے مل کر اس قيمت کے ہوں۔۱؎

(۲۱)حافظ کے لئے قرآن مجيد حاجت اصليہ سے نہيں اور غير حافظ کے لئے ايک سے زيادہ حاجت اصليہ کے علاوہ ہے۔ يعنی اگر مصحف شريف دو سو درم قيمت کا ہو تو زکوٰۃ لينا جائز نہيں۔۲؎

(۲۲)کفار وبدمذہبوں کے ردّ اور اہلِ سنت کی تائيد ميں جو کتابيں ہيں وہ حاجت اصليہ سے ہيں يونہی عالم اگر بدمذہب وغيرہ کی کتابيں اس لئے رکھے کہ ان کا ردّ کریگا تو يہ بھی حاجت اصليہ ميں ہيں اور غير عالم کو تو ان کا ديکھنا بھی جائز نہيں۔۳؎

(۲۳)مالِ تجارت يا سونے چاندی کو درميان سال ميں اپنی جنس يا غير جنس سے بدل ليا تو اس کی وجہ سے سال گزرنے ميں نقصان نہ آيا۔۴؎

(۲۴)موتی اور جواہر پر زکوٰۃ واجب نہيں اگرچہ ہزاروں کے ہوں، ہاں اگر تجارت کی
مدینـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (بہارِ شريعت، حصہ پنجم، ص۱۱۔۱۲)

۲؎ (بہارِ شريعت، حصہ پنجم، ص۱۲)

۳؎ (بہارِ شريعت، حصہ پنجم، ص۱۲)

۴؎ (بہارِ شريعت، حصہ پنجم، ص۱۳)
Flag Counter