Brailvi Books

ضیائے صدقات
395 - 408
عَنْ أَبِيْ سَعِيد الْخُدْرِيِّ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُقَالَ: بَينمَا رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يقسِمُ ذَھَباً، إِذْ أَتَاہُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يا رَسُوْلَ اللہِ أَعْطِنِيْ، فَأَعْطَاہُ، ثُمَّ قَالَ: زِدْنِيْ فَزَادَہُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ وَلّٰی مُدْبِراً، فَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ''ياتِيني الرَّجُلُ فَيسأَلُنِيْ فَأُعْطِيہِ، ثُمَّ يسأَلُنِيْ فَأُعْطِيہ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ وَلّٰی مُدْبِراً، وَقَدْ جَعَلَ فِيْ ثَوْبِہِ نَاراً إِذَا انْقَلَبَ إِلٰی أَھْلِہِ''.۲؎
حضرت ابو سعيد خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہيں، ايک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سونا تقسيم فرمارہے تھے کہ ايک شخص حاضر ہوا عرض کی يارسول اللہ مجھے ديجئے تو آپ نے عطا کيا پھر عرض کی مجھے زیادہ ديں تو آپ نے اسے مزید عطا فرمایا اس نے تین مرتبہ مانگا اور آپ نے اسے ہربار عطا فرمایاپھر وہ لَوٹ گيا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا، ميرے پاس ايک شخص آتا ہے اور مجھ سے مانگتا ہے ميں اسے دیتا ہوں وہ پھر مانگتا ہے تو ميں اسے دیتا ہوں تین مرتبہ،پھر وہ لوٹ جاتا ہے اور بلاشبہ جب وہ اپنے گھر والوں کے پاس جاتا ہے تو وہ اپنے کپڑوں ميں آگ لے کر جاتا ہے۔

    ايک اور حديث شريف:
مدینــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۲؎    (صحيح ابن حبان،ج۸،ص۵۶)

(موارد الظمآن، الحديث: ۸۴۸، ج۱، ص۲۱۶)
Flag Counter