| ضیائے صدقات |
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْھُمَا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ''لَا تُلْحِفُوْا فِي الْمَسْأَلَۃِ، فَإِنَّہُ مَنْ يستَخْرِجُ مِنَّا شَيئًا بِھَا لَمْ يبارَکْ لَہُ فِيہِ''.۱؎
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے فرماتے ہيں، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا، مانگنے ميں ضد نہ کرو بے شک جو ہم سے ضد کرکے کچھ لينا چاہے تو اس ميں اُس کے لئے برکت نہيں ۔
ايک اور حديث شريف:عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ رَضِيَ اللہُ عَنْھُمَا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ''إِنَّ الرَّجُلَ ياتِينيْ فَيسأَلُنِيْ فَأُعْطِيہ فَينطَلِقُ، وَمَا يحمِلُ فِيْ حِضْنِہِ إِلَّا النَّارَ''.۲؎
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے فرماتے ہيں، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا، میرے پاس کوئی شخص آکر کسی چیز کا سوال کرے اور میں اسے عطاکروں(حالانکہ نہ وہ حاجت مندہو اورنہ ہی میں خوش دلی سے دینا چاہوں بلکہ اس کے اصرار کی وجہ سے اسے کچھ دوں) اوروہ اسے لے کر چلا جائے تو وہ اپنے دامن میں آگ ہی اٹھا کر جاتا ہے۔
ايک اور روايت:مدینـــــــــــــــــــــــــہ ۱؎ (الفردوس بمأثور الخطاب، الحديث: ۷۳۷۴،ج۵، ص۳۳) ۲؎ (مسند عبد بن حميد،الحديث: ۱۱۱۳،ج۱، ص۳۳۵) (صحيح ابن حبان، الحديث: ۳۳۹۲،ج۸، ص۱۸۶) (موارد الظمآن،الحديث: ۸۴۷،ج۱، ص۲۱۶)