ترجمہ کنزالایمان: اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لئے نجات کی راہ نکال دے گا اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں سے اس کا گمان نہ ہو .(الطلاق:۶۵/۲۔۳)
تو جس دروازے سے اسے رزق کا انتظار تھا اگر وہ بند ہوجائے تو اس سے اس کے دل ميں اضطراب اور پريشانی نہيں آنی چاہے۔
رسول اللہصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا:اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کو وہاں سے رزق ديتا ہے جس کے بارے ميں اس کا گمان نہيں ہوتا۔ (کنز العمال)
حضرت سفيان رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ فرماتے ہيں:اللہ سے ڈرو تم کسی متقی کو محتاج نہيں ديکھو گے يعنی اللہ تعالیٰ کسی متقی کو يوں نہيں چھوڑتا کہ اس کی ضرورتيں پوری نہ ہوں بلکہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے دلوں ميں ڈالتا ہے کہ وہ اس تک اس کا رزق پہنچائيں۔
حضرت مُفَضَّل ضبی رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ فرماتے ہيں ميں نے ايک ديہاتی سے کہا تم کہاں سے کھاتے پيتے ہو؟ اس نے کہا حاجيوں کی نذر سے، ميں نے کہا جب وہ چلے جاتے ہيں تو پھر کہاں سے کھاتے ہو؟ اس پر وہ رو پڑا اور کہنے لگا اگر ہم يوں زندگی گزارتے کہ ہميں معلوم ہوتا تو ہم زندہ نہ رہتے۔
حضرت ابو حازم رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ فرماتے ہيں: ميں نے دنيا کو دو چيزوں کی صورت ميں پايا ايک وہ جو ميرے لئے ہے تو ميں اس کے وقت سے پہلے اس کے لئے جلدی نہيں کرتا اگرچہ ميں اسے آسمانوں اور زمين کی قوت سے طلب کروں اور