Brailvi Books

ضیائے صدقات
329 - 408
قَالَ: ''أَزِيدکَ''؟ قَالَ: نَعَمْ، فَحَفَنَ لَہُ، ثُمَّ قَالَ: ''أَزِيدکَ''؟ قَالَ: نَعَمْ، فَحَفَنَ لَہُ ثُمَّ قَالَ:''أَزِيدکَ''؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: ''أَبْقِ لِمْنْ بَعْدَکَ''،ثُمَّ دَعَانِيْ، فَحَفَنَ لِيْ، فَقُلْتُ: يا رَسُوْلَ اللہِ، خَير لِّيْ أَوْ شَرٌّ لِّيْ؟ قَالَ: ''لَا. بَلْ شَرٌّ لَّکَ''، فَرَدَدْتُ عَلَيہ مَا أَعْطَانِيْ ثُمَّ قُلْتُ: لَا وَالَّذِيْ نَفْسِيْ بِيدہِ لَا أَقْبَلُ مِنْ أَحَدٍ عَطِيۃً بَعْدَکَ. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرين: قَالَ حَکِيم: فَقُلْتُ: يا رَسُوْلَ اللہِ ادْعُ اللہَ أَنْ يبارِکَ لِيْ. قَالَ: ''اللّٰھُمَّ بَارِکْ لَہُ فِيْ صَفْقَۃِ يدہِ''.۱؎
لپ بھر ديا، پھر فرمايا: اور دوں؟ عرض کی: ہاں! آپ نے لپ بھراور ديا پھر فرمايا: اور دوں؟ عرض کی: ہاں! آپ نے لپ بھراور ديا پھر فرمايا: اور دوں؟ عرض کی: ہاں!تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بعد والوں کے لئے بھی کچھ رہنے دو (راوی فرماتے ہيں) پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مجھے بلايا اور لپ بھر ديا تو ميں نے عرض کی: يا رسول اللہ!صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم يہ ميرے لئے اچھا ہے يابرا؟ فرمايا: اچھا نہيں بلکہ برا ہے۔ تو آپ نے جو مجھے عطا فرمایا تھا میں نے واپس کردیا اور عرض کی: اُس ذات پاک کی قسم جس کے قبضہ قدرت ميں ميری جان ہے آپ کے بعد کسی اور سے کوئی عطيہ نہ لوں گا۔ محمد بن سيرين کا بیان ہے کہ حکيم کہتے ہیں ميں نے عرض کی: يا رسول اللہ!صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائيں کہ ميرے لئے برکت فرمادے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ! ان کی تجارت ميں برکت دے۔
مدینـــــــــــــــــــــہ

۱؎    (المعجم الکبير للطبراني،الحديث:۳۱۳۶،ج۳،ص۲۰۵)
Flag Counter