حضرت عبد اللہ بن مسعود سے مروی ہے، فرماتے ہيں:تاجداررسالت، شہنشاہ نبوت، مخزنِ جودو سخاوت، پیکر عظمت و شرافت، محبوب ر ب العزت محسن انسانیت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا: جسے فاقہ پہنچا اور اس نے لوگوں کے سامنے بیان کیا تو اس کا فاقہ بند نہ کیا جائے گا اوراگراس نے اللہ سے عرض کی تو اللہ جلد اسے بے نیاز کردیگا خواہ جلدموت سے يا آئندہ غنا سے۔
اس حدیث کی شرح میں حکیم الامت فرماتے ہیں:يعنی اپنی غريبی کی شکايت لوگوں سے کرتا پھرے اور بے صبری ظاہر کرے اور لوگوں کو اپنا حاجت روا جان کر ان سے مانگنا شروع کردے تو اس کا انجام يہ ہوگا کہ اُسے مانگنے کی عادت پڑجائے گی، جس ميں برکت نہ ہوگی اور ہميشہ فقیر ہی رہے گا۔
آپ مزید فرماتے ہیں:جو اپنا فاقہ لوگوں سے چھپائے رب تعالیٰ کی بارگاہ ميں دعائيں مانگے اور حلال پيشہ ميں کوشش کرے تو رب تعالیٰ اُسے مانگنے کی ضرورت