حضرت رافع بن خديج رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہيں: ميں نے اللہ عزوجل کے محبوب، دانائے غیوب، منزہ عن العیوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا: اللہ کی رضا کی کے لئے حق کے مطابق صدقہ وصول کرنے والااپنے گھر لوٹنے تک اللہ عزوجل کی راہ ميں جہاد کرنے والے غازی کی طرح ہے۔
اس حدیث کی شرح میں مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: يعنی جيسے مجاہد جاتے آتے ہر حال ميں عبادت کا ثواب پاتا ہے ايسے ہی انصاف والا عامل ہر حال ميں ثواب پائیگا کيونکہ مجاہد اسلام کے پھيلانے کا ذريعہ ہے اور يہ عامل اسلامی قانون پھيلانے، مالداروں کو ان کے فريضہ سے فارغ کرنے اورفقراء کو ان کا حق دلانے کا ذريعہ، اس حديث سے معلوم ہوا کہ اگر نيت خير ہو تو دينی خدمت پر تنخواہ