| ضیائے صدقات |
عَنْ أَبِيْ ھُرَيرۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ''مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِراً، أَوْ وَضَعَ لَہُ أَظَلَّہُ اللہُ يومَ الْقِيا مَۃِ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِہِ يومَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّہُ''.۱؎
حضرت ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہيں: حضورپاک، صاحب لولاک، سیاح افلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا : جو کسی تنگدست کو مہلت دے يا کچھ قرض معاف کردے تو اللہ تعالیٰ بروزِ قيا مت اسے اپنے عرش کے سائے ميں رکھے گا کہ جس دن اس کے سوا کوئی سايہ نہ ہوگا۔
ایک اور حدیث شریف میں ہے:عَنْ أَبِيْ قَتَادَۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يقُوْلُ: ''مَنْ نَفَّسَ عَنْ غَرِيمِہِ أَوْ مَحٰی عَنْہُ کَانَ فِيْ ظِلِّ الْعَرْشِ يومَ الْقِيا مَۃِ''.۲؎
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہيں:ميں نے سید المبلغین، رحمۃ للعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا:جو اپنے مقروض کو مہلت دے يا قرض معاف کردے تو وہ بروزِ قيا مت عرش کے سايہ ميں ہوگا۔
ايک اور حديث ميں ہے:مدینـــــــــــــــــــــہ ۱؎ (سنن الترمذي،کتاب البيوع،باب ماجاء في إنظارالمعسر والرفق بہ، الحديث:۱۳۰۶،ج۲،ص۳۱۷) ۲؎ (المسند للإمام أحمد بن حنبل، مسند أبي قتادۃ الأنصاري،الحديث:۲۲۹۲۶،ج۷،ص۵۰۶)