یعنی، بے شک اعمال کا انحصار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کے لئے وہی ہے جو اس نے نیت کی۔لہٰذا ممکن ہو توہر مباح کام میں رضائے باری تعالیٰ کے حصول کی نیت کر لینا چاہیے۔
زیرِ نظر کتاب نفلی صدقات کی فضیلتوں اور صدقات سے متعلق دیگر باتوں پر مشتمل ہے۔ ساتھ ہی ایک باب مختصراً فرض زکوٰۃ اور مصارفِ زکوٰۃ کے بیان کا بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ موضوع میں خلاء نہ رہے۔
دیگر متعلقات میں صلہ رحمی (یعنی، رشتہ داروں بالخصوص والدین کے ساتھ بھلائی)، مال جمع کرنے کے بیان، بخل کی مذمّت، راہِ خدا عزوجلّ میں مال خرچ کرنے، پوشیدہ صدقات اور اس کے فضائل، کھانا کھلانے اور پانی پلانے کی فضیلت، قرض دینے اور تنگ دست پر آسانی کرنے کے فضائل، عورت کا اپنے شوہر کے مال سے صدقہ کرنے، حلال وحرام مال سے صدقہ کرنے، صدقہ دے کر رجوع کرنے (یعنی، واپس لے لینے)، صدقات کی وصولیابی کے فضائل اور اس میں خیانت پر وعیدوں، قناعت کی عظمت اور سوال کی مذمّت، اللہ کے نام پر مانگنے، مانگنے میں اِصرار کرنے اور بغیر سوال کے ملنے والی چیز لينے کے حکم، کے ابواب شاملِ کتاب ہیں۔
صدقہ صرف یہی نہیں کہ مالی طور پر کسی مستحق یا ضرورت مند کی مدد کی جائے،