Brailvi Books

ضیائے صدقات
287 - 408
اس ظاہر نہ کرنے سے دين يا  قوم کا نقصان نہ ہو ورنہ ضرور ظاہر کردے کفّار کے جاسُوسوں کو پکڑوائے، خفيہ سازشيں کرنيوالوں کے راز کو طشت از بام کرے، ظلماً قتل کی تدبير کرنے کی مظلوم کو خبردے دے، اخلاق اور ہيں معاملات اور سيا سيا ت کچھ اور۔

     ''جو تلاشِ علم میں کسی راستہ پر چلے'' اس کے تحت حکیم الامت فرماتے ہیں: جو علمِ دين سيکھنے يا  دينی فتویٰ حاصل کرنے کے لئے عالم کے گھر جائے سفر کرکے يا  چند قدم تو اس کی برکت سے اللہ دنيا  ميں اس پر جنّت کے کام آسان کریگا مرتے وقت ايمان نصيب کریگا قبر و حشر کے حساب ميں کاميا بی اور پل صراط پر آسانی عطا فرمائیگا۔ جنّت کے راستے ميں سب چيزيں داخل ہيں اس سے معلوم ہوا کہ علم کے لئے سفر کرنا بہت ثواب ہے موسیٰ علیہ السلام طلبِ علم کے لئے خضر علیہ السلام کے پاس سفر کرکے گئے، حضرت جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ ايک  حديث کے لئے ايک  ماہ کا سفر طے کرکے عبد اللہ بن قيس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس پہنچے۔ 

    ''اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں''اس کے تحت حکیم الامت فرماتے ہیں: یہاں اللہ کے گھر سے مراد مسجديں، دينی مدرسے اور صوفيا ء کی خانقاہيں ہيں جو اللہ کے ذکر کیلئے وقف ہيں يہود و نصاریٰ کے عبادت خانے اس سے خارج ہيں کہ وہاں تو مسلمان کو بلاضرورت جانا ہی منع ہے درسِ قرآن سے مراد قرآن شريف کی تلاوت تجوید کے احکام سيکھنا ہيں لہٰذا اس ميں صرف، نحو، فقہ، حديث، تفسير وغيرہ کے درس شامل ہيں جيسا کہ مرقاۃ وغيرہ ميں ہے، اسی لئے تلاوت کے بعد درس کا عليحدہ ذکر فرمايا ۔

    مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:سکينہ اللہ کی ايک  مخلوق ہے جس کے اُترنے سے دلوں کو چَين نصيب ہوتا ہے کبھی ابر کی شکل ميں نمودار ہوتی ہے