Brailvi Books

ضیائے صدقات
285 - 408
    ايک  اور حديث ميں تنگدست پر آسانی کرنے والے کی فضيلت بيا ن فرمائی گئی:
عَنْ أَبِيْ ھُرَيرۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم قَالَ: ''مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ کُرْبَۃً مِنْ کُرَبِ الدُّنْيا ، نَفَّسَ اللہُ عَنْہُ کُرْبَۃً مِّنْ کُرَبِ يومِ الْقِيا مَۃِ. وَمَنْ يسَّرَ عَلٰی مُعْسِرٍ، يسَّرَ اللہُ عَلَيہ فِي الدُّنْيا  وَالْآخِرَۃِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِماً، سَتَرَہُ اللہُ فِي الدُّنْيا  وَالْآخِرَۃِ. وَاللہُ فِيْ عَوْنِ الْعَبْدِ مَا کَانَ الْعَبْدُ فِيْ عَوْنِ أَخِيہ وَمَنْ سَلَکَ طَرِيقاً يلْتَمِسُ فِيہ عِلْماً سَھَّلَ اللہُ لَہُ طَرِيقاً إِلَی الْجَنَّۃِ. وَمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِيْ بَيتٍ مِنْ بُيوتِ اللہِ يتْلُوْنَ کِتَابَ اللہِ وَيتَدَارَسُوْنَہُ بَينھُمْ، إِلَّا نَزَلَتْ عَلَيھِمُ السَّکِينۃُ، وَغَشيَتْھُمُ الرَّحْمَۃُ،
حضرت ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہيں: نبی مکرم،نورمجسم، رسول اکرم، شہنشاہ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا : جس نے کسی مسلمان سے دنيوی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کی تو اللہ تعالیٰ اُس سے روز قيا مت کی مصيبتوں میں سے ایک مصیبت دور کردے گا اور جو کسی تنگدست پر آسانی کریگا اللہ تعالیٰ اُس پر دنيا  وآخرت میں آسانيا ں فرمائے گا اور جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کریگا، اللہ تعالیٰ دنيا  وآخرت ميں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ بندہ کی مدد پر رہتا ہے جب تک کہ بندہ اپنے بھائی کی مدد پر رہے، اور جو تلاشِ علم ميں کسی راستہ پر چلے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنّت کا راستہ آسان فرمادے گا اور کوئی قوم اللہ تعالیٰ کے گھروں ميں سے کسی گھر ميں قرآن پڑھنے اور آپس ميں قرآن سيکھنے سکھانے کے لئے جمع ہوتی ہے تو ان پر سکینہ نازل ہوتا ہے اور انہيں رحمت ڈھانپ ليتی ہے اور فِرشتے گھير ليتے
Flag Counter