تبلیغ ِقرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی ''کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ'' نے صدقات کے موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اس کتاب کا انتخاب کیا اور اسے شائع کرنے کا ارادہ کیا۔اور مدنی علماء دام فیوضہم نے ذیل میں درج امور پر کام کرنے کی کوشش کی۔
٭کمپیوٹر کمپوزنگ جس میں علامات تراقیم کا خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
٭ مکرر پروف ریڈنگ تاکہ اغلاط کا امکان کم سے کم ہو۔
٭احادیث وروایات، مسائل فقہیہ اور واقعات کی حتی المقدور تخریج کر دی گئی ہے۔ ٭آیات قرآنیہ کا ترجمہ کنزالایمان سے لکھا گیا ہے۔
٭ماخذ ومراجع کی فہرست مصنفین ومؤلفین کے ناموں، ان کے سن وفات اورمطابع کے ساتھ ذکر کردی گئی ہے۔
بار گاہِ ربِ قدیر عزوجل میں التجاء ہے کہ مجلس ''المدینۃ العلمیۃ ''کے علمائے کرام دام فیوضہم کی ان کوششوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور انہیں دین ودنیا کی برکتوں سے مالا مال فرمائے۔