کو روکتا ہے جن میں آسان تر بلا، بدن بگڑنا اور سفید داغ ہیں (تاریخ البغداد،ج۸، ص۲۰۴) (۷)دوزخ سے بچو اگرچہ آدھا چھوہارا دے کر کہ وہ ٹیڑھے پن کو سیدھا اوربُری موت کودور کرتاہے۔ (مسند أبي یعلی،ج۱،ص۵۷،الحدیث۸۰)(۸)صبح کے صدقے آفات کو دور کردیتے ہیں۔ (فردوس الاخبار،الحدیث۳۶۵۳،ج۲، ص۳۵) (۹)بے شک صدقہ اورصلہ رحم، ان دونوں سے اللہ تعالیٰ عمر بڑھاتاہے اوربُری موت کو دفع کرتاہے اورمکروہ اور اندیشہ کو دُور کرتاہے۔ (مسند أبي یعلٰی،ج۳،ص۳۹۸، الحدیث۴۰۹۰)(۱۰)صبح سویرے صدقہ دو کہ بلا صدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔ (المعجم الأوسط،ج۴،ص۱۸۰،الحدیث ۵۶۴۳) (۱۱) بھلائیوں کے کام بُری موتوں سے بچاتے ہیں ا ورپوشیدہ خیرات رب کا غضب بجھاتی ہے اوررشتہ داروں سے اچھاسلوک عمر میں برکت ہے اور ہرنیکی صدقہ ہے اور دنیا میں احسان والے، وہی آخرت میں احسان پائیں گے اوردنیا میں بدی والے وہی آخرت میں بدی دیکھیں گے اورسب میں پہلے جو جنت میں جائیں گے وہ نیک برتاؤ والے ہیں۔ (المعجم الأوسط، ج۴،ص۱۱ ۳،الحدیث ۶۰۸۶)
صدقات کے فضائل و مسائل پر مشتمل کتاب ''ضیائے صدقات ''آپ کے ہاتھوں میں ہے۔آیاتِ قرآنیہ اور احادیث ِمبارکہ کی روشنی میں نیز بزرگانِ دین کی سیرت کے پس منظر میں اس کتاب میں صدقات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور صدقات واجبہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نفلی صدقات دینے کی بھی ترغیب دلائی گئی ہے۔لہٰذا اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے۔