Brailvi Books

ضیائے صدقات
251 - 408
عَنْ عَاءِشَۃَ رَضِيَ اللہُ عَنْھَا عَنْ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ''إِنَّ اللہَ لَيربِّيْ لِأَحَدِکُمُ التَّمْرَۃَ وَاللُّقْمَۃَ کَمَا يربِّيْ أَحَدُکُمْ فَلُوَّہُ، أَوْ فَصِيلہُ حَتّٰی يکوْنَ مِثْلَ أُحُدٍ''.۱؎
سيدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے، تاجداررسالت، شہنشاہ نبوت، مخزنِ جودوسخاوت، پیکر عظمت و شرافت، محبوب ر ب العزت،محسن انسانیت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے روايت نقل کرتی ہيں کہ آپ نے فرمايا، بے شک اللہ تعالیٰ تمہاری (صدقہ شدہ) کھجور اور لقمہ کی اس طرح پرورش فرماتا ہے جيسا کہ تم ميں کوئی اپنے گھوڑے یا اونٹ کے بچے کو پالتا ہے، يہاں تک کہ وہ کھجور يا لقمہ طعام (يعنی اس کا اجر و ثواب) اُحُد پہاڑ کی مثل ہوجاتا ہے۔

    يوں ہی روٹی کے ايک ٹکڑے يا ايک کھجور کے دانے کو صدقہ کرنے سے تين لوگوں کو اللہ تعالیٰ جنّت ميں داخل فرمائے گا، حديث شريف ميں ہے:
عَنْ أَبِيْ ھُرَيرۃَرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ''إِنَّ اللہَ عزوجل لَيدخِلُ بِلُقْمَۃِ الْخُبْزِ، وَقَبْصَۃِ التَّمْرِ وَمِثْلِہِ مِمَّا ينفَعُ الْمِسْکِين ثَلَاثَۃً الْجَنَّۃَ: الْآمِرَ بِہِ، وَالزَّوْجَۃَ الْمُصْلِحَۃَ لَہُ، وَالْخَادِمَ الَّذِيْ يناوِلُ
حضرت ابو ہريرہ ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، کہ سرکاروالا تبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیع روزشمار، دو عالم کے مالک و مختار، حبیب پروردگار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا، بے شک اللہ عزوجل روٹی کے ایک لقمے يا کھجور کے دانے يا اسی کی مثل مسکین کو فائدہ پہنچانے والی چیز کی وجہ سے تين لوگوں کو جنّت ميں داخل فرمائے گا، ايک
مدینــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (المسند للإمام أحمد،مسند عائشۃ رضي اللہ عنھا،الحديث: ۲۶۶۶۴،ج۷، ص۴۹۵)
Flag Counter