| ضیائے صدقات |
اسی طرح دیگر اعمالِ خير کے علاوہ بطور صدقہ کھلانے پلانے والوں کے لئے جنت کی بھی بشارت ہے، چنانچہ:
عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ''اعْبُدُوا الرَّحْمٰنَ، وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ، وَأَفْشُوا السَّلَامَ تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ بِسَلَامٍ''.۱؎
حضرت عبد اللہ بن عمرو ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ، فرماتے ہيں، حضورپاک، صاحب لولاک، سیاح افلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا، رحمن کی عبادت کرو، کھانا کھلاؤ، سلام پھيلاؤ جنت ميں سلامتی سے چلے جاؤ۔
''رحمن کو پوجنا بہت جامع فرمان ہے جس ميں ہر قسم کی عبادتيں داخل ہيں اگر يہ حديث زکوٰۃ و روزہ کی فرضيت کے بعد کی ہو جب بھی درست ہے کہ عبادت رحمان ميں وہ چيزيں بھی آگئيں''۔۲؎
کھلانے پلانے والوں کے لئے جنت ميں خوبصورت بالا خانے ہيں:مدینــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ ۱؎ (المسند للإمام أحمد، مسند عبد اللہ بن عمرو بن العاص،الحديث: ۶۵۸۷، ج۲،ص۶۱۳) (سنن الدارمي، کتاب الأطعمۃ، باب في إطعام الطعام، الحديث: ۲۰۸۵/۱، ص۶۴۸) (سنن الترمذي، کتاب الأطعمۃ، باب ما جاء في فضل إطعام الطعام،الحديث: ۱۸۵۵،ج۳، ص۳۹) (سنن ابن ماجہ،کتاب الأدب، باب إفشاء السلام،الحديث: ۳۶۹۴،ج۴، ص۲۳۱) (مشکاۃ المصابيح،کتاب الزکاۃ، باب فضل الصدقۃ، الحديث: ۱۹۰۸،ج۱،ص۳۶۲) ۲؎ (مرآۃ المناجيح شرح مشکاۃ المصابيح، ج۳، ص۱۰۳)