Brailvi Books

ضیائے صدقات
246 - 408
جواب مختلف دئيے کسی سے فرمايا کہ بہترين عمل نماز ہے کسی سے فرمايا جہاد ہے يہاں فرمايا بہترين عمل کھانا کھلانا، سب کو سلام کرنا يعنی تيرے لئے يہ دو کام بہتر ہيں خيال رہے کہ تقویٰ سلام کرنا، سلام کہلوانا سلام لکھنا لکھوانا سلام کہلا بھیجنا سب کو شامل ہے مَنْ عَرَفْتَ کا تعلق صرف سلام سے ہے کھانا کھلانے سے نہيں''۔۱؎

    ايک اور حديث شريف ميں ارشاد ہے:
عَنْ أَبِيْ ھُرَيرۃَرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ: قُلْتُ: يا رَسُوْلَ اللہِ إِنِّيْ إِذَا رَأَيتُکَ طَابَتْ نَفْسِيْ، وَقَرَّتْ عَينيْ، أَنْبِئْنِيْ عَنْ کُلِّ شَيْئٍ؟ قَالَ: ''کُلُّ شَیْءٍ خُلِقَ مِنَ الْمَاءِ''. فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِيْ بِشَيْءٍ إِذَا عَمِلْتُہُ دَخَلْتُ الْجَنَّۃ؟ قَالَ: ''أَطْعِمِ الطَّعَامَ، وَأَفْشِ السَّلَامَ، وَصِلِ الْأَرْحَامَ، وَصَلِّ بِاللَّيل وَالنَّاسُ نِيامٌ، تَدْخُلُ الْجَنَّۃَ بِسَلَامٍ''.۲؎
حضرت ابو ہريرہ ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہيں، ميں نے عرض کی يا رسول اللہ جب ميں آپ کو ديکھتا ہوں تو ميرا دل باغ باغ ہوجاتا ہے اور آنکھوں کو قرار ملتا ہے۔ (يارسول اللہ) مجھے ہر چيز کی خبر عطا کرديجئے، نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور، دو جہاں کے تاجور، سلطان بحرو بر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا، ہر چيز پانی سے بنی ہے، ميں نے عرض کی، اس چيز کی بھی خبر ديجئے جس پرعمل کر کے میں جنت میں جاسکوں، فرمايا کھانا کھلاؤ، سلام کو پھيلاؤ اور صلہ رحمی کرو، رات ميں نماز پڑھو جب لوگ سوئے ہوں، تم سلامتی کے ساتھ جنّت ميں چلے جاؤ گے۔
مدینــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (مرآۃ المناجيح شرح مشکاۃ المصابيح، ج۶، ص۳۱۴)

۲؎ (المسند للإمام أحمد،مسند أبي ھريرۃ، الحديث: ۷۹۱۹، ج۳، ص۱۷۴)
Flag Counter