ترجمہ کنزالایمان:اگر خيرات علانيہ دو تو وہ کيا ہی اچھی بات ہے اور اگر چھپا کر فقيروں کو دو يہ تمہارے لئے سب سے بہتر ہے اور اس ميں تمہارے کچھ گناہ گھٹيں گے۔ (البقرۃ:۲/۲۷۱)
''صدقہ خواہ فرض ہو يا نفل جب اخلاص سے اللہ کے لئے ديا جائے اور ريا سے پاک ہو تو خواہ ظاہر کرکے ديں يا چھپا کر دونوں بہتر ہيں، مسئلہ: ليکن صدقہ فرض کا ظاہر کرکے دينا افضل ہے اور نفل کا چھپا کر۔ مسئلہ: اور اگر نفل صدقہ دينے والا دوسروں کو خيرات کی ترغيب دينے کے لئے ظاہر کرکے دے تو يہ اظہار بھی افضل ہے (مدارک)''۔۱؎
امام ابو حامد محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ علانیہ طور پر صدقہ دینے کے بارے میں فرماتے ہيں، ظاہری طور پر دينا اس جگہ مناسب ہے جہاں حال کا تقاضا يہی ہو کہ علانيہ ديا جائے اور اس کی حکمت يا تو دوسرے لوگوں کو ترغيب دلانا ہوگی يا اس لئے ظاہر کيا جائے گا کہ مانگنے والے نے لوگوں کے ہجوم ميں مانگا۔ لہٰذا ايسے وقت علانيہ دينے کی وجہ سے جس ريا کے پيدا ہونے کا خوف متوقع ہے، اس کے باعث صدقہ