حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ فرماتے ہيں ميں ہميشہ حضرت حماد بن ابی سليمان سے محبت کرتا ہوں کہ ان کی طرف سے مجھے ايک بات پہنچی ہے وہی اس محبت کا باعث ہے وہ يہ کہ وہ ايک دن اپنے دراز گوش پر سوار تھے انہوں نے اسے حرکت دی تو اس کا تسمہ ٹوٹ گيا وہ ايک درزی کے پاس سے گزرے تو ارادہ کيا کہ اتر کر اس تسمے کو ٹھيک کروائيں درزی نے قسم دے کر کہا کہ آپ نہ اتريں چنانچہ اس نے خود ہی کھڑے ہوکر تسمہ درست کرديا انہوں نے ايک تھيلی نکالی جس ميں دس دينار تھے اور وہ درزی کے حوالے کردی اور معذرت کی کہ يہ رقم کم ہے حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ نے يہ شعر پڑھے: