Brailvi Books

ضیائے صدقات
187 - 408
    بصرہ کے قراء حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت ميں حاضر ہوئے ان دنوں آپ بصرہ کے حاکم تھے انہوں نے عرض کيا کہ ہمارے پڑوس ميں ايک شخص رہتا ہے جو روزہ دار اور رات کو نماز پڑھنے والا ہے اور ہم ميں سے ہر ايک اس کی مثل ہونا چاہتا ہے اس نے اپنی بہٹی کا رشتہ اپنے بھتيجے کو ديا ہے اور وہ ايک فقير آدمی ہے اس کے پاس بہٹی کو جہيز دينے کے لئے کچھ نہيں ہے۔

    حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کھڑے ہوئے اور ان کا ہاتھ پکڑ کر انہيں گھر کے اندر لے گئے ايک صندوق کھولا اور اس سے چھ تھالياں نکاليں اور فرمايا ان کو اٹھالو، انہوں نے وہ تھالياں اٹھائيں تو آپ نے فرمايا ہم نے انصاف نہيں کيا ہم نے اسے جو کچھ ديا ہے وہ اسے رات کے قيام اور روزے سے دور کریگا ہمارے ساتھ چلو ہم اس لڑکی کے جہيز کے سلسلے ميں اس شخص کے مددگار بنيں دنيا کی اتنی حيثيت نہيں کہ وہ کسی مومن کو عبادتِ خداوندی سے روک دے اور ہم ميں بھی اتنا تکبر

نہيں ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے دوستوں کی مدد نہ کريں چنانچہ آپ نے ان سب کے ساتھ مل کر جہيز تيار کرکے ديا۔۱؎

    حديث شريف ميں ہے:
عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
حضرت عبد اللہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہيں، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا، تم ميں سے کِسے اپنے وارث کا
مدینـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (إحياء علوم الدين،کتاب ذم البخل وذم حب المال، حکايات الأسخياء،ج۴،ص۳۳۳)
Flag Counter