Brailvi Books

ضیائے صدقات
184 - 408
تعالیٰ اس کی عزّت ہی بڑھاتا ہے يعنی دنيا ميں اس طرح عزّت افزائی ہوتی ہے کہ لوگوں کے دلوں ميں اس کے لئے محبت پيدا فرمادی جاتی ہے اور دنيا ميں تواضع کے باعث آخرت ميں بھی اس کے لئے بلندیئ مرتبت کا مژدہ ہے۔ علامہ قرطبی نے فرمايا کہ تواضع اللہ تعالیٰ يا اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی رضا کی خاطر يا حاکم عادل يا عالِم صالح کے لئے ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ دنيا و آخرت ميں بلندیئ درجات عطا فرمائے گا اور اگر دیگر لوگوں کے ساتھ انکساری سے پيش آئے گا اور اگر اس صورت ميں اللہ کی رضا مقصود ہوگی تو اللہ تعالیٰ لوگوں کے دلوں ميں اس کی قدر بڑھائے گا اور ان کی زبانوں کو اس کی تعريف سے سرشار کردے گا اور آخرت ميں بھی اس کو فراز حاصل ہوگا۔ اور جو فقط دنيا، دکھاوے اور رياکاری کی غرض سے تواضع اختيار کریگا تو دنيا و آخرت ميں اس کے لئے کوئی اعزاز نہيں۔۱؎ (ملخصاً)

    انکساری جو خود داری کے ساتھ ہو وہ بڑی بہتر ہے اس کا انجام بلندیئ درجات ہے مگر بے عزّتی کی انکساری، انکساری نہيں بلکہ احساس پستی ہے، جہاد ميں کفر کے مقابل فخر کرنا عبادت ہے ، مسلمان بھائی کے سامنے جھکنا ثواب :
(اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمْ)۲؎
ترجمہ: کافروں پر سخت ہيں اور آپس ميں نرم دل (کنزالايمان)۔([الفتح:۴۸/۲۹]

     جو بدلہ پر قادر ہو، پھر مجرم کو معافی ديدے تو اس سے مجرم کے دل ميں اس کی اطاعت اور محبت پيدا ہوجاتی ہے اور اگر بدلہ ليا جائے تو اُسکے دل ميں بھی انتقام کی
مدینــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (شرح الزرقاني علی المؤطا،تحت الحديث المذکور،ج۴،ص۵۰۰)

۲؎    (مرآۃ المناجيح شرح مشکاۃ المصابيح، ج۳،ص۹۳)
Flag Counter