Brailvi Books

ضیائے صدقات
180 - 408
چيز خرچ کروں (مدارک)۔۱؎

    اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ فِی السَّرَّآءِ وَالضَّرَّآءِ وَالْکٰظِمِیۡنَ الْغَیۡظَ وَالْعَافِیۡنَ عَنِ النَّاسِ ؕ وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿۱۳۴﴾ۚ
ترجمہ کنزالایمان:وہ جو اللہ کی راہ ميں خرچ کرتے ہيں خوشی ميں اور رنج ميں اور غصّہ پينے والے اور لوگوں سے درگذر کرنے والے اور نيک لوگ اللہ کے محبوب ہيں۔ (اٰل عمران:۳/۱۳۴)

    يعنی ہر حال ميں خرچ کرتے ہيں بخاری و مسلم ميں حضرت ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، سے مروی ہے سيد عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا خرچ کرو تم پر خرچ کيا جائیگا يعنی خدا کی راہ ميں دو تمہيں اللہ کی رحمت سے ملے گا۔۲؎

    ايک نوجوان حضرت داؤد علیہ السلام کی صحبت ميں تھا کہ مَلَک الموت علیہ السلام نے حضرت داؤد علیہ السلام کو خبر دی کہ يہ شخص تين روز بعد مرجائے گا تو اس بات نے حضرت داؤد علیہ السلام کو غمگين کيا، پھر آپ علیہ السلام نے اس شخص کو تين روز بعد صحيح سلامت پايا، اس کے بعد ايک ماہ تک ٹھيک ٹھاک رہا، حضرت داؤد علیہ السلام کو اس بات سے بہت تعجب ہوا، پھر آپ کے پاس مَلَکُ الموت علیہ السلام حاضر ہوئے اور عرض کی ميں اُس شخص کے پاس روح قبض کرنے گيا تو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر تجلّی فرمائی اور فرمايا،
مدینــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (خزائن العرفان)

۲؎ (خزائن العرفان)
Flag Counter