Brailvi Books

ضیائے صدقات
171 - 408
    حديث شريف ميں ہے:
عَنْ أَبِيْ ذَرٍّ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم: ''تَعَبَّدَ عَابِدٌ مِنْ بَنِيْ إِسْرَاءِيل، فَعَبَدَ اللہَ فِيْ صَوْمَعَۃٍ سِتِّين عَاماً، فَأُمْطِرَتِ الْأَرْضُ فَاخْضَرَّتْ، فَأَشْرَفَ الرَّاھِبُ مِنْ صَوْمَعَتِہِ، فَقَالَ: لَوْ نَزَلْتُ فَذَکَرْتُ اللہَ، فَازْدَدْتُّ خَيراً، فَنَزَلَ وَمَعَہُ رَغِيف، أَوْ رَغِيفانِ فَبَينمَا ھُوَ فِي الْأَرْضِ لَقِيتہُ امْرَأَۃٌ فَلَمْ يزَلْ يکلِّمُھَا وَتُکَلِّمُہُ حَتّٰی غَشِیھا، ثُمَّ أُغْمِيَ فَنَزَلَ الْغَدِير يسْتَحِمُّ، فَجَائَہُ سَاءِلٌ، فَأَوْمَأَ إِلَيہ أَنْ ياخُذَ الرَّغِيفين، ثُمَّ مَاتَ فَوُزِنَتْ عِبَادَۃُ سِتِّين سَنَۃً بِتِلْکَ الزَّنْيۃ فَرَجَحَتِ الزَّنْيۃ بِحَسَنَاتِہِ، ثُمَّ وُضِعَ الرَّغِيف أَوِ الرَّغِيفانِ
حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہيں: سید المبلغین، رحمۃ للعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمايا: بنی اسرائیل میں ايک بہت ہی عبادت گزار راہب تھا اس نے اپنے عبادت خانے ميں ساٹھ برس تک اللہ تعالیٰ کی عبادت کی پھر ایک روز زمین پر بارش ہوئی جس سے زمين سرسبز ہوگئی راہب نے اپنی عبادت گاہ سے جھانکا تو اس نے سوچاکہ اگر ميں نیچے اتر کر اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوجاؤں تو اس طرح اپنی نیکیوں میں اضافہ کرلوں گا۔ چنانچہ وہ نيچے اُترا اس کے پاس ايک يا دو روٹياں تھیں، اسی دوران اُسے ايک عورت ملی دونوں میں باتيں شروع ہوئيں حتی کہ اس نے اس عورت سے زنا کرليا۔ پھر اُس پر غشی طاری ہوگئی افاقہ ہونے پرغسل کرنے کے لئے ایک تالاب ميں اُترا تو ايک سائل آيا اس نے اشارہ کيا
Flag Counter